اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیکنالوجی کے شعبے سے وابستہ پانچ چینی کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ امریکی محکمہ تجارت کے فیصلے کے تحت پابندی کے زمرے میں آنے والی پانچوں کمپنیاں امریکی مصنوعات نہیں خرید سکتیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ کے ساتھ آئندہ ہفتے جاپان میں جی 20 اجلاس کے موقع پر ملاقات کرنے والے ہیں اور یہ معاملہ اس اہم ملاقات سے قبل کشیدگی میں اضافے کا سبب بنے گا۔ دونوں اقتصادی قوتوں کے مابین پہلے ہی معاشی جنگ جاری ہے۔
.......
/169